اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر نے مقبوضہ بیت فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف فیصلہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں کی ایک کڑی ہے جو وہ بیت المقدس کے خلاف کر رہی ہے۔ الشیخ رائد صلاح مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے آخری دفاعی لائن ہیں ۔ محمد ابو طیر نے اسرائیلی جیل سے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی ممالک کو الشیخ رائد صلاح کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے۔ محمد ابو طیر نے مزید کہا کہ فلسطینی دیہاتوں اور شہریوں پر یہودی آبادکاروں کی دست درازیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے