Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ جراح کے متعدد خاندانوں کی بے دخلی کا نیا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_settlement15

القدس کی صہیونی بلدیہ کے زیر انتظام پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی کی جانب سے القدس کی شیخ جراح کالونی میں یہودی آباد کاری کے لیے 13 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری کے ذریعے یہاں آباد متعدد فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل انتہا پسند یہودیوں نے کالونی کے چار گھروں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ یہودی گروپوں کے منصوبے کے تحت وہ کالونی میں آباد تمام فلسطینیوں خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کردیا جائے گا۔ حالیہ منصوبے کے تحت کالونی کے مغربی علاقے میں دو عمارتوں کو منہدم کرکے نئی تعمیرات کی جائیں گی نئی عمارتوں میں سے ایک میں 10 رہائشی یونٹس جبکہ دوسری عمارت میں 03 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ کالونی میں آباد فلسطینی باشندوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسرائیل یہاں آباد تمام خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ ان کے گھروں کو منہدم کرکے نئی عمارتوں میں یہودیوں کو لا کر بسا سکے۔ دوسری جانب یہودیوں نے پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی سے یہودی بستی ’’ھارحوماہ‘‘ کی جانب جانے والے راستے کو کھولنے کی بھی درخواست دائر کی ہے۔ اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار ’’ھارٹز‘‘ کے مطابق دائیں بازو کے خیالات کے حامل معروف شخصیت چائم سلورسٹائن نے کمیٹی کے سامنے یہ منصوبہ پیش کیا ہے۔ اخبار نے بتایا کہ اس منصوبے میں شرکت کرنے والی تمام کمپنیاں امریکا میں رجسٹرڈ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan