Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شہید کمانڈر شلبایہ کے خون کا بدلہ لیں گے: القسام بریگیڈ

palestine_foundation_pakistan_al-qassam-brigades-the-military-wing-of-the-islamic-resistance-movement-hamas-palestine11

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے شہید کمانڈر ایاد اسعد شلبایہ کی قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں قاتلانہ حملے میں شہادت کی تصدیق ہے. القسام بریگیڈ نے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو مجاہدین کا خون مہنگا پڑے گا اور القسام بریگیڈ شلبایہ کے قتل کا بدلہ لے گا. خیال رہے کہ جمعہ کی صبح قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں نورالشمس مہاجر کیمپ میں 37 سالہ ایاد شلبایہ کو قریب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کو سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے. طولکرم میں القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کمانڈر ایاد شلبایہ کی شہادت سے جہاد اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. انہوں نے کہا کہ شلبایہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جہاد اور آزادی کے ایک باب کا آغاز کیا ہے، القسام بریگیڈ کے جانثار اور فلسطینی نوجوان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی تحریک کو جاری رکھیں گے.القسام کمانڈر نے شہید شلبایہ کی حیات و خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایاد شلبایہ تنظیم اور فلسطینی قوم کے لیے ایک عظیم سرمایہ تھے. جہاد اور آزادی فلسطین کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا. میدان جہاد میں انہوں نے قابض صہیونی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا. انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ فلسطینی مجاھدین کے خلاف طاقت کے استعمال کی حماقت ترک کر دے ورنہ اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی. شلبایہ کی شہادت کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ قابض دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور مجاھدین بھی اسے اب طاقت ہی کی زبان میں سمجھائیں گے. ان کا اشارہ شہید شلبایہ کا بدلہ لینے کی طرف تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan