Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شہید مبحوح کے اہل خانہ کی متحدہ عرب امارات سے جلد تحقیقات مکمل کرنے کی اپیل

family-of-mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے دبئی میں شہید ہونے والے راہنما محمود مبحوح کے اہل خانہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان اور دوبئی کے گورنر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مبحوح کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جلد ازجلد مکمل کرے تاکہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ ہفتے کے روز غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہید مبحوح کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مبحوح کی شہادت کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی کے بیرون ملک سرگرمیوں میں ملوث خفیہ ادارے” موساد” کوملزم قرار دیتے ہوئے برطانیہ میں اس کے خلاف دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب دوبئی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ابتدائی تفیش میں اہم معلومات جمع کی ہیں، اب تک کی معلومات کے مطابق مبحوح کے قاتل اپنی کارروائی کے بعد اسی دن دوبئی چھوڑ گئے تھے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے مجرموں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، مجرموں کاسراغ جہاں بھی ملا ان کا تعاقب کیا جائے گا اور ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی مدد لی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan