اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 14 سالہ فلسیطنی بچے محمد صلاح کو کل بدھ کو اس کےآبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
قابض اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی بچے صلاح کا جسد خاکی بدھ کے روز شہر کے مشرقی علاقے میں بیت جالا اسپتال سے اس کےورثا کے حوالے کیا جس کے بعد شہید کاجسد خاکی ایک جلوس کی شکل میں آبائی علاقے الخضرلایا گیا۔ جنازے کےجلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
شہریوں نے اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت تیز کرنے اور یہودی غنڈہ گردی کا تمام وسائل سے مقابلہ کرنے پربھی زور دیا۔
خیال رہے کہ 14 سالہ محمد صلاح کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز دیوار فاصل کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔