اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں منگل کے روز شہید ہونے والے 16 سالہ بچے احمد امجد شحادہ کوکل بدھ کے روز اس کے آبائی شہر نابلس میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اسرائیلی فوج بھی جنازے کے قریب موجود رہی جہاں مشتعل فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
سوگواروں نےاللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی فوج سے انتقام لینے کے حق میں بھی نعرے لگائے۔
“عرین الاسود” گروپ کے فلسطینی مزاحمت کاروں نے شہید شحادہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
کل رات سولہ سالہ شحادہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔ اس کے سینے میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے دوران 22 فلسطینی زخمی ہوئے