Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈاکٹر صابر ابو مریم

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جماعتوں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق حاصل ہو کر رہیں گے ۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کشمیر کے رہنماءوں کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں مرکزی آفس میں منعقد ہو اجس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علی چوہدری بھی موجود تھے ۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کشمیر کے رہنماءوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دے کر تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہو اہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے اور عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جد وجہد ضرور کامیا ب ہو گی اور کشمیر جلد بھار ت کے چنگل سے آزاد ہو گا ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کی جد وجہدکرنے والے کشمیری مجاہدین کی بھرپور حمایت کی جائے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan