Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شلبایہ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی: ابوعبیدہ

palestine_foundation_pakistan_abu-obaida-the-spokesman-for-the-ezzedeen-al-kasam-brigades-the-armed-wing-of-hamas5

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو طولکرم میں کمانڈر ایاد شلبایہ کی شہادت کے جرم کو سزا ضرور دیں گے۔ کارروائی سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل کو مذاکرات کی بھی کوئی پرواہ نہیں، وہ صرف خون اور بندوق کی بات سمجھتا ہے۔ ابوعبیدہ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شلبایہ کو خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی شہادت نے مزاحمتی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ اس طرح کی ہر صہیہونی قاتلانہ کارروائی کے بعد القسام بریگیڈ کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہید کمانڈر کے خون کا بھی انتقام ضرور لیا جائے گا۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیل ’’فتح‘‘ اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کبھی ترک نہیں کرے گا کیونکہ ان مذاکرات کی آڑ میں وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شلبایہ کی شہادت بھی انہیں مذاکرات کی ثمر ہے۔ ابوعبیدہ نے کہا کہ فتح حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کی وجہ سے ہی ایاد شلبایہ کی شہادت ممکن ہوئی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ فتح کے اس غدارانہ کردار کا اگلا نشانہ کون ہوگا۔ یاد رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے طولکرم کے نور شمس کیمپ پر ایک چھاپہ مار کارروائی میں کمانڈر شلبایہ کو شہید کردیا تھا، فوج نے ان کے گھر میں داخل ہو کر ان پر انتہائی قریب سے فائرنگ کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan