( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شرپسند آبادکاروں نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز درجنوں صیہونی شرپسند آبادکاروں نے قابض فورسز کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ، شرپسند صیہونی آبادکاروں نے اس موقع پر عرب مخالف نسل پرستانہ اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور مسجد کے احاطے میں موجود فلسطینیوں کو تشدد کانشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فورسز شرپسند صیہونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت پر گرفتاریاں کرتے ہوئے سخت سزائیں دیتی ہے ۔