Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

شام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، حزب اللہ

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم کراچی کے دفتر میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیاسی امور کے انچارج کا کہنا تھا

plf mwm

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم کراچی کے دفتر میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیاسی امور کے انچارج کا کہنا تھا

کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اسرائیل شام پر حملے کی بیوقوفی کرے گا، لیکن ہماری خواہش ہے کہ اسرائیل ایک مرتبہ یہ بیوقوفی کرے۔

اسلام ٹائمز۔ 2006ء کی جنگ اسرائیل کے منہ پر طمانچہ تھی، ہم مسئلہ القدس سے غافل نہیں رہ سکتے، پاکستان میں فرقہ واریت کی پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے، مغربی و عرب میڈیا شام کے حالات کو بگاڑ کر پیش کررہا ہے، ترکی کی شام میں دخل اندازی ترکی کی سالمیت کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان کے سیاسی امور کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی اور حزب اللہ کی القدس کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر حیدر دقماق نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل دفتر میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوریٰ کے اراکین اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ممبران کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد منہال رضوی بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پرمولانا صادق رضا تقوی نے مترجم کے فرائض انجام دیئے۔ آخرمیں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری سیاسیات اصغر عباس زیدی نے مہمانوں کواعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

ڈاکٹر احمد ملی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ القدس ہم سب کا مسئلہ ہے، ہم اس مسئلے سے غافل نہیں رہ سکتے،میں فلسطین فاؤنڈیشن کے اراکین کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیں پاکستان میں اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی غرض سے دعوت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیل ہے، اس دنیا میں اور بالخصوص پاکستان میں فرقہ واریت کو اصل وجہ اسرائیل ہے۔رفیق حریری کے قتل کے بعد اسرائیل نے بہت کوشش کی کہ لبنان میں فرقہ واریت کو عام کیا جائے اور سعد حریری نے بھی ان سے تعاون کیا لیکن حزب اللہ کی مثبت حکمت عملی نے اسرائیل اور اس کے لبنان میں موجودایجنٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ بیت المقدس آزادہو تو ہمیں داخلی سطح پر کسی سے نہیں الجھنا ہے ہماری ساری توجہ عالمی استعمار کو کمزور کرنے کی جانب ہونی چاہیئے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر احمد ملی نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اسرائیل شام پر حملے کی بیوقوفی کرے گا، لیکن ہماری خواہش ہے کہ اسرائیل ایک مرتبہ یہ بیوقوفی کرے۔اس وقت مغربی و عرب میڈیاشام کے مسئلے کو بگاڑ کر پیش کررہا ہے، شام کے عوام کی اکثریت شامی حکومت کے ساتھ ہے اور حزب اللہ بھی شام کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طیب اردگان کے تمام بیانات بھی ہواؤں میں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے،ترکی کی شام میں مداخلت خود ترکی کی سالمیت ے خلاف ہے۔ حزب اللہ کے سیاسی امور کے انچارج نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای دنیا کی واحد شخصیت ہیں کہ جنہوں نے شام کے مسئلے پر ایک واضح اسٹینڈ لیا ہے اور ان کی اس شجاعت کی بدولت چین اور روس بھی ابھی تک شام کے مسئلے پر امریکہ و دیگر طاقتوں کے سامنے کھڑے ہیں

{gallery}plf_mwm_hizbollah{/gallery}

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan