روس نے اسرائیلی میڈیا کی طرف سے ماسکو پردمشق کو اسلحہ کی فراہمی کے بارے میں الزامات پرشدید احتجاج کیا ہے. روس کہنا ہے کہ ماسکو کے شام کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں تاہم جس اسلحہ کی شام کو فروخت کے بارے میں اسرائیلی میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے. روسی صدر سیرگی لافروف کے معاون خصوصی سیرگری بریحودکو نے اتوار کے روز ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیلی میڈیا ماسکو اور دمشق کے درمیان تعلقات کی نوعیت کے حقائق کے برعکس پروپیگنڈہ کر رہا ہے. ماسکو کے شام کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات ہیں تاہم فوجی ساز و سامان کے حوالے سے دونوں ملک ایک دوسرے سے معاہدوں میں محتاط قدم اٹھا رہے ہیں، اس سلسلے میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے روس پر شام کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر مورد الزام ٹھہرا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں روسی صدر کے معاون کا کہنا تھا کہ ماسکو دمشق کے ساتھ ماضی میں کیے گئے تمام معاہدوں کو ہر صورت میں مکمل کرے گا، چاہے ان معاہدوں کا تعلق دفاعی امور سے ہو یا کسی دوسرے شعبے سے ہو.روسی عہدیدار نے کہا کہ ماسکو کی کسی دوسرے ملک کے ساتھ فوجی یا دفاعی تعاون کی پالیسی کو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیے. روس کے شام کے ساتھ ہوئے دفاعی معاہدوں کا اسرائیل یا کسی تیسرے ملک کو کوئی خطرہ نہیں.