Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

شامی سرحد پر اسلحہ اسمگلنگ، اسرائیلی فوجی اور آباد کار گرفتار

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے متعدد اسرائیلیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں پانچ فوجی بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جنوبی شام سے اسلحہ اسمگل کر کے قابض اسرائیل کے اندر موجود مجرمانہ نیٹ ورکس تک پہنچایا۔

قابض فوج پولیس اور سکیورٹی ادارے ’’شاباک‘‘ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’’شمال میں رہائش پذیر اسرائیلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں پانچ حاضر سروس اور ریزرو فوجی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی شامی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ شام سے قابض اسرائیل میں اسلحہ منتقل کرنے کے اس نیٹ ورک کا حصہ تھے‘‘۔

عبرانی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ ’’پانچ حاضر سروس اور ریزرو فوجیوں نے متعدد مواقع پر سرحد عبور کرتے ہوئے شام سے مختلف اقسام کا اسلحہ قابض اسرائیل کے علاقوں میں داخل کیا۔ بعد ازاں یہ اسلحہ شمال میں رہائش پذیر مجرمانہ گروہوں تک پہنچایا گیا‘‘۔

تحقیقات سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ ’’گرفتاری سے چند روز قبل یہ نیٹ ورک غیر معمولی اور بھاری نوعیت کا اسلحہ اکٹھا کرنے کی کوشش میں تھا جن میں بم، آر پی جی راکٹ، خودکار رائفلیں اور بھاری مقدار میں گولہ بارود شامل تھا‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’گذشتہ ماہ ایک رات کے آپریشن کے دوران قابض فوج نے درجنوں اسلحہ کی اقسام برآمد کیں اور تین شامی شہریوں کو گرفتار کیا جن پر جنوبی شام میں اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے‘‘۔ تاہم بیان میں اس جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شاباک کے حوالے کر دیا گیا ہے اور حکام کے مطابق ’’وہ اسلحہ قابض اسرائیل کے اندر منتقل کرنے کے لئے مسلسل منصوبہ بندی میں مصروف تھے‘‘۔

سنہ 2024 کے آخر میں بشار الاسد حکومت کے زوال کے بعد جنوبی شام میں قابض اسرائیل کی کھلی مداخلت اور قراؤں میں مسلسل دراندازی میں اضافہ ہوا ہے۔ دمشق نے سنہ 1974 کی فریقین کے درمیان افواج کی علیحدگی کی معاہدہ پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تھی مگر تل ابیب اس کے خاتمے کا اعلان کر چکا ہے۔

اگرچہ حکومتِ شام نے قابض اسرائیل کے لئے کسی قسم کا خطرہ پیدا نہیں کیا تھا لیکن قابض فوج نے بشار الاسد کے ہٹائے جانے کے بعد سینکڑوں فضائی حملے کیے جن میں نہ صرف شامی شہری شہید ہوئے بلکہ شامی فوج کے مقامات گاڑیاں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

قابض اسرائیل سنہ 1967 کی جنگ سے اب تک شامی سرزمین الجولان پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ دمشق اور تل ابیب امریکہ کی ثالثی میں کسی سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کے لئے مذاکرات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan