Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سیاسی گرفتاریوں کا باب بند ہونے تک مفاہمت کا دروازہ نہیں کھل سکتا: دویک

palestine_foundation_pakistan_dr-aziz-dweik-the-speaker-of-the-palestinian-legislative-council11

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر اور بزرگ فلسطینی لیڈر ڈاکٹرعزیز دویک نے فتح اتھارٹی سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاٶن کا سلسلہ بند کرے تا کہ مفاہمتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے. ان کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہتا ہےتب تک مفاہمت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہو سکتیں. مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ بعض غیرسیاسی شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں زیرحراست حماس اور دیگرجماعتوں کے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی کئی ہفتوں سے کام کر رہی ہے لیکن عملاً اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا. ایک سوال کے جواب میں فلسطینی رہ نما نے کہا کہ فلسطینی ملیشیا کی طرف سے حماس سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین کی گرفتاریوں کا سلسلہ مفاہمتی کوششوں کو آگے نہیں بڑھنے دیتا کیونکہ مذاکرات کے لیے جب بھی کوئی اجلاس ہوتا ہے تو وہ اجلاس اپنے اصل موضوع کے بجائے گرفتاریوں کے ایشو پر مرکوز ہو جاتا ہے. ایک دوسرے سوال پرعزیز دویک نے کہا کہ فلسطینی ملیشیا اسرائیل کی راہ پر چل رہی ہے. تمام تر کوششوں کے باوجود فلسطینی ملیشیا کو اپنے شہریوں کو گرفتار کرنے سے روکنے پر قائل نہیں کیا جا سکا. ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیاد پر گرفتاریاں اور انہیں جنگی مجرم کے طور پر سزائیں دینا سراسر ناجائز اور ناانصافی ہے اور بے گناہ افراد کو مجرم قراردینا بجائےخود ایک بڑا جرم ہے. قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر حملوں کی دھمکیوں پر حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک بار پھر فلسطین میں خون خرابہ کرنا چاہتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی یہ بھول ہے کہ وہ طاقت کےذریعے فلسطینیوں کو آزادی کی تحریک سے روک دے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan