Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سیاسی ماہرین کا فلسطینی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد کو مسترد کرنے کا مطالبہ

political عرب سیاسی تجزیہ نگار عزمی بشارہ نے فلسطینی جماعتوں کو انتخابات کے انعقاد کو مسترد کرنے کا مشورہ دیا ہے- انہوں نے الجزیرہ نیٹ کی ویب سائٹ پر نشر کئے گئے مضمون میں لکھا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو اگر تسلیم کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی تو فلسطینی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ انتخابات کے انعقاد کو مسترد کردیں- مشرق وسطی کے متعلق چار رکنی بین الاقوامی کمیٹی اقوام متحدہ، روس، یورپی یونین اور امریکا کو چاہیے کہ نتائج کو قبول کئے جانے کی ضمانت دیں- وہ ضمانت دیں کہ اگر انتخابات میں حماس کامیاب ہو جاتی ہے تو فلسطینی عوام کی حصار بندی نہیں کی جائے گی- عزمی بشارہ نے کہا کہ اس طرح کی ضمانت نہ دیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی عوام پر ضروری ہے کہ محمود عباس گروپ کو کامیاب کرائیں کیونکہ اگر فلسطینی عوام اسرائیل کے حمایت یافتہ گروپ کو منتخب نہیں کراتے تو ان پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی- عزمی بشارہ نے کہا کہ یہ انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ دھمکی کے زیر اثر بیعت ہوگی- صرف ووٹروں کو قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ووٹروں کی اولادوں کو بھی ناکہ بندی کے ذریعے بھوکا پیاسا رکھا جائے گا- عزمی بشارہ نے اپنے مضمون میں فلسطینی مصالحت کے متعلق مصری تجویز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا- عزمی بشارہ کے مطابق مصری تجویز میں ناکہ بندی کے خاتمے اور حماس کی کامیابی کی صورت میں نتائج تسلیم کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan