سویڈن میں بندرگاہوں کے مزدوروں نے صیہونی حکومت کے تجارتی جہازوں کا بائکاٹ کردیاہے اور ان سے سامان اتارنے سے انکار کردیاہے۔ سویڈن کے مزدوروں نے غزہ کے لئے امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں پراحتجاج کرتےہوئے یہ قدم اٹھایاہے۔ سویڈن مزدوروں نے کہا ہے کہ وہ احتجاجا ایک ہفتے تک اسرائیل کے جہازوں سے سامان نہیں اتاریں گے۔ یادرہے غزہ کےلئے امداد لے جانے والے کارواں آزادی پرسویڈش امدادی کارکن بھی سوارتھے۔