Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

سنہ2025ء کے دوران قابض اسرائیل کی مسلط کردہ بھوک کی جنگ سے غزہ میں 421 فلسطینی شہید

غزہ- (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ2025ء کے دوران قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی بھوک اور قحط کی جنگ کے نتیجے میں اب تک 421 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 113 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اعدادوشمار غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور سنگین غذائی بحران کی بھیانک تصویر پیش کرتے ہیں۔

ادارے کے مطابق یہ اعداد و شمار صحت عامہ کے نظام کے غیر معمولی انہدام کی علامت ہیں جو خوراک کی قلت اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے سبب پیش آیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ محصور بچوں پر اس انسانی المیے کے اثرات سب سے زیادہ تباہ کن ہیں کیونکہ قابض اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیاں اور محاصرہ انہیں خوراک اور ادویات تک رسائی سے محروم رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غزہ کے عوام تک خوراک اور طبی امداد کا سلسلہ بحال کیا جا سکے۔ ادارے نے خبردار کیا کہ اگر حالات اسی طرح برقرار رہے تو خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور مریضوں میں اموات کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہو گا۔

قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے امریکی اور یورپی پشت پناہی کے ساتھ غزہ میں کھلی نسل کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے جس میں قتل عام، بھوک، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود قابض اسرائیل نے بین الاقوامی برادری اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی درندگی جاری رکھی ہے۔

غزہ پر جاری اس صہیونی نسل کشی نے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید یا زخمی کر دیا ہے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ 11 ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی دربدر اور قحط کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ درجنوں فلسطینی بستیاں اور شہر مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے ہیں، غزہ کے بیشتر علاقے نقشے سے مٹا دیے گئے ہیں اور وہاں زندگی کا وجود دم توڑ چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan