Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سنہ 48: اسرائیلی فوج نے 20 فلسطینی ورکرز گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_iof-arrests18

اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء میں قبضہ کیے گئے علاقے تل ابیب میں کیے گئے سرچ آپریشن میں مغربی کنارے سے آنے والے 20 فلسطینی ورکرز کو گرفتار کر لیا، اسرائیلی فوج نے دوران آپریشن گھر گھر کی تلاشی لی اور کئی گھروں کو مسمار کر دیا۔ ورکرز ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزدور طبقے کے خلاف مسلسل جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ ورکرز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حتی کہ ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے بہیمانہ سلوک کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بھی روٹی کے محتاج ہو چکے ہیں۔ مزدوروں پر کیے جانے والے حملے میں سیکڑوں فوجیوں، پولیس اہلکاروں نے شرکت کرتی ہے، اسرائیلی فوج گھاٹ لگا ان مزدوروں کو گرفتار کر لیتی ہے، تحقیق کے نام پر انہیں ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے جاتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی عدالت نے درجنوں گرفتار مزدوروں کے خلاف سخت احکامات صادر کر دیے ہیں، گرفتار مزدوروں میں سے سات کو تفتیش کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی دفاتر میں منتقل کر دیا گیا ہے، انہیں پانچ تا گیارہ ہزار شیکل جرمانے کیے گئے ہیں۔ کئی ورکرز کو ان کی نوکریوں سے محروم کر دیا گیا اور متعدد کی تنخواہیں روک لی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan