Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سنہ 2010: مغربی کنارے اور القدس میں 1400 یہودی رہائش یونٹس کی فروخت

palestine_foundation_pakistan_settlement1

مقبوضہ فلسطین کے تحقیق کار وکیل قیس ناصر نے بتایا کہ اسرائیلی ہاؤسنگ منسٹری نے گزشتہ برس مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں 1400 نئے رہائشی یونٹس فروخت کیے ہیں۔ قیس ناصر کے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی کے ریکارڈ کے مطابق اکثر مکانات یہودی بستی ’’مودیعین‘‘ میں تعمیر کیے گئے۔ اس یہودی بستی میں کل 668 نئے مکانات میں یہودیوں کو بسایا گیا، یہودی بستی ’’ھار حوما‘‘ میں 319، ’’معلیہ ادومیم‘‘ میں 101، ’’بیتار عیلیت‘‘ میں 126 اور ’’جفعات زئیف‘‘ میں 78 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ ناصر نے ہفتے کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2010ء میں یہودی بستیوں میں فروخت کیے جانے والے مکانات ہاؤسنگ منسٹری کی جانب سے کل فروخت کیے جانے والے مکانات کا 35 فیصد بنتے ہیں۔ وکیل ناصر نے خبردار کیا کہ ہاؤسنگ منسٹری مغربی کنارے اور القدس میں 5000 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر اور مارکیٹ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ القدس کی یہودی بستیوں ’’ھار حوما‘‘، ’’حومات شموئیل‘‘، ’’رموت‘‘ اور ’’رمات شلومو‘‘ میں 3300 تعمیرات کی نئے ھیکلی منصوبوں پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan