Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں مسجد اقصی پر حملے کی یاد میں مظاہرے

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-citizens5

اکتوبر 2000ء میں مسجد اقصی پر کیے گئے حملے کو دس سال پورے ہونے کی یاد میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ علاقے کے ہر شہر اور گاؤں میں اسرائیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے مابین زبردست جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا جس کو ھبۃ الاقصی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان جھڑپوں میں 13 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ یہ جھڑپیں یکم تا 10 اکتوبر جاری رہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے سارے علاقے میں مظاہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی مارچ کفرکنا میں نکالا گیا، اس کے علاوہ بالخصوص شہداء کے علاقوں میں سانحے کی یاد میں جلوس نکالے گئے۔ ’’داخلی فلسطین کی اعلی فالو اپ کمیٹی‘‘ اور کفرکنا کی قومی کمیٹی نے مرکزی مارچ کے استقبال کا اہتمام کیا، مارچ دوپہر ظہر کے بعد کفرکنا کے شمالی راستے میں بنائی گئی یاد گار سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فالو اپ کمیٹی نے آج کے جلوسوں کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے کے تمام فلسطینیوں سے مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔ فالو اپ کمیٹی نے مارچ کے دوران جھنڈے اور جماعتی بینرز و دیگر علامات نہ بلند کرنے کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan