Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلوان کالونی میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

palestine_foundation_pakistan_protest-silwan2

مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان کالونی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین اس وقت زبردست جھڑپیں شروع ہو گئیں جب شہریوں نے دراندازی کرنے والے انتہاء پسند یہودیوں پر پتھراؤ شروع کیا۔ دوسری جانب یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کو گھیرے میں لیے لیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی علاقے بئر ایوب کالونی پر حملہ کر دیا اور ایک مکان میں صوتی بم پھینکا، دوسری جانب غاصب یہودیوں کے محافظوں کی ایک گاڑی علاقے میں گھس آئی جس پر فلسطینی نوجوانوں نے پتھر اور ٹوٹے ہوئی شیشوں کی بوتلیں برسائیں۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں پر ربڑ کی گولیاں اور اشک آور گیس کے شیل پھینکے جس کی وجہ سے درجنوں شہریوں کو حالت خراب ہو گئی۔ اس موقع پر اسرائیلی گارڈز کی کئی دیگر گاڑیاں بھی علاقے میں داخل ہوئیں مگر نوجوانوں کے پتھراؤ کے سامنے بے بس ہوکر واپس جانے پر مجبور ہو گئیں۔ دوسری جانب یہودیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار عید غفران کی آمد پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے اطراف عسکری سکیورٹی انتظامات انتہائی شدید کر دیے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکار مسلمانوں کی مقدس مسجد اقصی کے تمام دروازوں پر پھیل چکے ہیں، نمازیوں کو مسجد اقصی جانے سے روکنے کے لیے صہیونی فوج بیت المقدس کی ہر ہر گلی میں پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کے روز فجر کی نماز کے وقت بھی فوج نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد فلسطینیوں سے شناخت طلب کی اور انہیں واپس بھیج دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan