اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم سلام فیاض کی صہیونی کانفرنس میں شرکت کے اعلان کی مذمت کی ہے- حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ’’ہرتزیلیا‘‘ کانفرنس میں سلام فیاض کی شرکت قابل شرم ہوگی- سامی ابوزھری نے کہا کہ قابل افسوس امر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون اس حدتک پہنچ گیا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو صہیونی مفادات سے منسلک کرلیا ہے- قابل ذکر بات ہے کہ آج سے شروع ہونے والی ہرتزیلیا کانفرنس کا انعقاد اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے سٹریٹجک سٹڈیز ہر سال کرتا ہے جس میں اسرائیل کے سیاسی اور سیکورٹی پالیسیاں وضع کی جاتی ہیں-