فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سلام فیاض صہیونی کانفرنس میں شرکت کر کے اسرائیلی حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے- اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے سلام فیاض کو فلسطینی بن گورین کا لقب دے دیا جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے فلسطینی اتھارٹی کے غیر آئینی وزیر اعظم کی جرأت مندی کی تعریف کی- شمعون پیریز نے صہیونی کانفرنس ’’ہرتزیلیا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلام فیاض نے ہر جانب سے تنقید کے باوجود صہیونی کانفرنس میں شرکت کی ہے- وہ فلسطین کے ڈیوڈ بن گورین ہے- واضح رہے کہ ڈیوڈ بن گورین صہیونی ریاست کے بانی اور پہلے اسرائیلی وزیر اعظم ہیں- انہوں نے ’’ھاگانا‘‘ صہیونی گروپ کی بنیاد رکھی جس نے فلسطینی عوام کے متعدد قتل عام کیے-