Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پیش کرنے پر امریکا محمود عباس پر برہم

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے سلامتی کونسل میں اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں جاری یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی قرارداد پیش کرنے پر شدید تنقید کی ہے. اخبار لکھتا ہے کہ محمود عباس نے صدر براک اوباما اور وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش کر کے امریکا کے ساتھ دوستی ختم کر دی ہے. اخبار نے مزید لکھا ہے کہ سلامتی کونسل میں جمعہ کے روز پیش کی گئی قرارداد کو امریکا کی جانب سے مجبورا اسرائیل کے حق میں ویٹو کرنا پڑا ہے.امریکا نہیں چاہتا تھا کہ فلسطینی اسرائیل کےخلاف کوئی بھی قرارداد عالمی ادارے میں پیش کریں ، اس حوالے سے امریکی صدر اور انتظامیہ نے اصرار کے ساتھ صدرعباس سے کہا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی سلامتی کونسل میں مخالفت کے بجائے راست مذاکرات شروع کرے. خیال رہے کہ امریکی اخبار نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو شدید تنقید کا نشانہ ایک ایسے وقت میں بنایا ہے جب جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں فلسطینی مندوب کی پیش کردہ قرارداد کو امریکا نے اسرائیل کے حق میں ویٹو کر دیا تھا. اخبار لکھتا ہے کہ صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنا یک طرفہ اقدام ہے اور امریکا مشرق وسطیٰ میں کسی فریق کی جانب سے یک طرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan