Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

سعیدہ وارثی کا کردار مسلم حکمرانوں کے لئے قابل تقلید ہے. مظفر ہاشمی، صابر کربلائی

، سعیدہ وارثی کو ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سعیدہ وارثی نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور برطانوی سامراج کی اسرائیلی سرپرستی کو فاش کر دیا، سلام پیش کرتے ہیں۔
مظفر ہاشمی، صابر کربلائی، علامہ صادق رضا، ازہر ہمدانی،محفوظ یار خان ،قاضی احمد نورانی ودیگر 
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت
SayeedaWarsiOzAKBNnobQqm
، سعیدہ وارثی کو ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سعیدہ وارثی نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور برطانوی سامراج کی اسرائیلی سرپرستی کو فاش کر دیا، سلام پیش کرتے ہیں۔
مظفر ہاشمی، صابر کربلائی، علامہ صادق رضا، ازہر ہمدانی،محفوظ یار خان ،قاضی احمد نورانی ودیگر 
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت

اسلامی مظفر احمد ہاشمی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر علی ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے برطانوی رکن کابینہ مسلمان پاکستان نژاد خاتون سعیدہ وارثی کی جانب سے غزہ پر جاری صیہونی اسرائیل جارحیت اور برطانوی حکومت کی سرپرستی پر استعفیٰ دیا جانے ایک شجاعانی اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سعیدہ وارثی کے جذبات اور احساسات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پوری پاکستانی قوم سعیدہ وارثی کو خراج تحسین اور داد شجاعت پیش کرتی ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں بالخصوص عرب حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ بہادری اور شجاعت میں سعیدہ وارثی سے درس حاصل کریں اور غزہ کے مظلومین پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ان کاکہنا تھا کہ سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت کے اہم عہدے سے استعفیٰ دے کر نہ صرف شجاعانہ اقدام کیا ہے بلکہ پوری دنیا کے سامنے برطانوی حکومت کا اصل چہرہ بھی فاش کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سعیدہ وارثی ایسی با ہمت خاتون ہیں کہ جنہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے جاری صیہونی اسرائیلی ریاست کی سرپرستی کو نہ صرف فاش کیا ہے بلکہ خود کو ایک با ضمیر اور با شعور انسان ہونے کا ثبوت بھی دیا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سعیدہ وارثی کے اس عظیم کارنامے کو فراموش نہیں ہونے دے گی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan