سعودی عرب میں صیہونی حکومت کی بنائی ہوئي ادویہ فروخت کی جارہی ہیں۔ العالم نے سعودی عرب کی الوطن ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ایک سعودی شہری نے جب ایک دوا خانے سے سانس کی بیماری کی دوا خریدی تو دیکھا کہ اس کے ڈبے پرمشکوک طرح سے ایک کاغذ چپکا یا گيا ہے ۔ اس سعودی شہری نے دیکھا کہ اس کاغذ کے نیچے اسرائیل کا لیبل ہے ۔ سعودی شہری نے سوال اٹھایا کہ اسرائیل سے دوائيں درامد کرنےمیں سعودی وزارت تجارت کا کیا کردار ہے؟ اور صیہونی دشمن کی بنائی ہوئی دوائيں ارض الحرمین پرکس طرح فروخت ہورہی ہیں؟ سعودی عرب کے شہری اپنے ملک میں اسرائیل ک دواوں کے فروخت کئےجانے کا ذمہ دار اپنی حکومت کو قراردے رہےہیں۔ یادرہے یہ پہلی بار نہیں ہےکہ سعودی عرب میں صیہونی حکومت کی مصنوعات فروخت ہورہی ہیں۔