سعودی عرب میں انسانی حقوق تنظیموں نے ریاض حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کی اجازت دی جائے۔ راصد نیوز کے مطابق سعودی عرب میں انسانی حقوق تنظیموں کے کارکنوں ، مفکرین اور دانشوروں ، یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور مصنفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ غزہ کے امدادی کاروانوں پرصیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کی غرض سے مظاہروں کی اجازت دی جائے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہےکہ انہوں نے جمعرات کے دن دس جون کو چار سے چھے بجے تک احتجاجی مظاہرے کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ صیہونی حکومت کے خلاف اس مظاہرے میں علمی شخصیتیں بھی شرکت کریں گي ۔ سعودی پولیس نے مختلف شہروں میں یا تو صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہیں دی ہےکہ اور اگر مظاہرے کئے گئےہیں تو انہیں منتشر کردیاہے۔