Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

مقبوضہ بیت المقدس

سرایا القدس نے مسجد اقصیٰ کی جانب نفیر عام کا اعلان، بڑی کارروائی کی وارننگ

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرايا القدس نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ قربانیوں کی پروا کیے بغیر مسجد اقصیٰ کی جانب رخت سفر باندھیں۔

سرايا القدس نے اتوار کے روز جاری کردہ ٹویٹس کے ایک سلسلے میں وضاحت کی کہ بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قابض اسرائیل خطے کی کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ میں نیا اسٹیٹس مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے لیے نمازیوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور آباد کاروں کے لیے وہاں دھاوے بولنے کی راہیں ہموار کی جا رہی ہیں۔

اسلامی جہاد تحریک نے خبردار کیا ہے کہ یہ پالیسیاں ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہیں جو بڑے پیمانے پر دھماکے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں، انہوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ اقصیٰ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ہر ممکن طریقے سے اس کا دفاع کریں۔

اسی طرح انہوں نے امت کے غیور فرزندوں کو مسجد اقصیٰ کی نصرت کے لیے متحرک ہونے کی پکار لگائی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ مقام مسلمانوں کے عقیدے سے جڑا ہوا ہے اور اس کی عظیم مذہبی حیثیت ہے۔

اسیران کے معاملے پر سرايا القدس کا کہنا تھا کہ اسیران کی سزائے موت کے قانون کی منظوری غاصب دشمن کی بڑھتی ہوئی سفاکیت کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی متکبرانہ پالیسیوں کے خلاف اسیران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا اور ان کی حمایت کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسیران فلسطینی جدوجہد کی علامت ہیں اور عالمی قوانین و شرائع انہیں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کا پورا حق دیتے ہیں۔

بیان میں اسیر محمود العارضہ اور ان کے ساتھیوں جیسے گذشتہ تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود آزادی ایک ممکنہ ہدف ہے، اور اسیران کی رہائی محض وقت کی بات ہے۔

اسی تناظر میں تحریک نے خطے میں مزاحمتی محاذوں کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے کیے جانے والے حملے دشمن کی قوت میں کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے مختلف محاذوں پر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے کی جانے والی راکٹ کارروائیوں کی حمایت کا اظہار کیا اور اسے ان قوتوں کے درمیان مشترکہ ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سرايا القدس نے لبنانی سرحد پر اسرائیلی اہداف کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ حملے قابض اسرائیلی فوج پر مسلسل دباؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

سرايا القدس نے اپنے بیان کے اختتام پر معرکہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس تصادم کا انجام انجام کار مزاحمت کے حق میں ہی نکلے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan