Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

سابق وزیراعظم آسٹریلیا کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ

 لندن – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہ کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سڈنی واقعے سے جوڑنے کی کوشش کے جواب میں کہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز یہودی مذہبی تہوار حنوکا کے موقع پر ہونے والی تقریب کے دوران فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سڈنی واقعے پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ رواں سال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے آسٹریلوی فیصلے نے یہود دشمنی کی “آگ پر تیل ڈالنے” کا کام کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے چینل فور نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے میلکم ٹرنبل نے کہا کہ “میں احترام کے ساتھ نیتن یاہو سے کہنا چاہوں گا کہ براہِ کرم ہماری سیاست سے دور رہیں۔ اگر آپ کو اس نوعیت کے تبصرے کرنے ہیں تو یہ کسی طرح مددگار نہیں اور نہ ہی یہ درست عمل ہے۔

ٹرنبل نے موجودہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی کہ اگست میں، کئی دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا جب غزہ کی جنگ پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ بونڈی بیچ حملے کے بعد ایک خطاب میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ چند ماہ قبل میں نے آسٹریلوی وزیراعظم کو لکھا تھا کہ آپ کی پالیسی یہود دشمنی کی آگ پر تیل ڈال رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہود دشمنی ایک سرطان ہے جو اس وقت پھیلتا ہے جب قیادت خاموش رہے۔

سابق وزیر اعظم میلکم ٹرنبل کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلیا ایک کامیاب کثیرالثقافتی معاشرہ ہے اور اسے غیر ملکی تنازعات کو اپنے اندر درآمد کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan