اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے مغربی کنارے میں حماس کے رہنما کو گرفتار کرنے پر عباس ملیشیا کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کے رہنما عبد الخلیل کی گرفتاری اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعاون کی پالیسی کے تناظر میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں حماس کے رہنما عبد الجلیل کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں پہلے بھی کئی بار گرفتار کیا گیا۔
ابو زھری نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتح فلسطینی مفاہمت کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ وہ فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ نہیں چاہتی۔