Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رکن مجلس قانون ساز: نبیل شعث کے بیان نے ماحول زہر آلودہ کر دیا

yahya-musa-palestinian-legislative-council-member
فلسطینی مجلس قانون ساز میں “تبدیلی و اصلاح” گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی یحیی موسی نے کہا ہے “فتح” کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل شعث کے دورہ غزہ کے بعد بیان نے ان کے دورے میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس ایک ادارہ ہے اور اس میں یونٹی آف کمانڈ بدرجہ اتم موجود ہے، جس کی زیر ہدایت تمام امور کے بارے میں فیصلے کئے جاتے ہیں۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں یحیی موسی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نبیل شعت کا غزہ واپسی پر بیان دراصل رام اللہ کے عمومی مزاج کا مظہر ہے۔ ایسے بیانات سے مصالحت کی منزل تک نہیں پہنچا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبیل شعث نے یہ بیان دیکرغلطی کی ہے۔ اچھی بات یہ ہوتی کہ وہ ایسا بیان دیکر ماحول کو زہر آلودہ نہ کرتے اور اپنے دورہ غزہ کے نتائج پر پانی نہ پھیرتے۔

حماس کے پارلیمانی رہ نما موسی یحیی نے مزید کہا کہ ماضی میں حماس کی اندرون فلسطین اور بیرون فلسطین قیادت کے نقطہ ہائے نظر کو باہم متصادم قرار دینے والے کم نہیں تھے اور اپنی اس کوشش میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حماس ایک ادارہ ہے، جس میں تمام فیصلے ہاہمی مشورے اور قیادت کی سطح پر ہی لئے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ “فتح” کے اہم مذاکرات کار نبیل شعث نے گذشتہ دنوں غزہ کا دورہ کیا تھا اور وہاں حماس کی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ غزہ واپسی پر انہوں نے یہ بیان دیا کہ “میں نے غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت میں فلسطینیوں کے درمیان تقسیم کے خاتمے کی بہت زیادہ طلب دیکھی۔” بہ قول شعث انہیں ایسی رغبت حماس کی دمشق میں موجود قیادت کے بیانات میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ان کا یہ بیان لندن سے شائع ہونے والے عربی روزنامے “الشرق الاوسط” میں شائع ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan