Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رچرڈ فالک رپورٹ پر بحث ملتوی کیے جانے کا مطالبہ اسرائیل کی خدمت ہے: الغول

faraj-al-ghoul-palestinian-minister-of-justice فلسطین کی آئینی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے متعلق رچرڈ فالک کی رپورٹ پر بحث ملتوی کیے جانے کے فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی حکومت کے مشیر محمد فرج الغول نے غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ فالک کی رپورٹ اہمیت کے لحاظ سے گولڈ سٹون رپورٹ کی سفارشات سے کم نہیں ہے۔ رچرڈ فالک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی شہریوں اور شہری عمارتوں کو ٹارگٹ کیا۔ فرج الغول نے کہا کہ کیا اسرائیل کے بائیکاٹ، اسرائیل میں سرمایہ کاری کے خاتمے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ فلسطینی قومی مفادات کے مخالف ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے انسانی حقوق کونسل میں رچرڈ فالک کی رپورٹ پر بحث کیے جانے کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ رواں ماہ میں منعقد ہونے والی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں رچرڈ فالک رپورٹ پر بحث کیا جانا فلسطینی قومی مفادات کے خلاف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan