Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

روسی وزیر خارجہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری پر اظہار تشویش

sergey-lavrov-russian-minister-of-foreign-affairs روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری ختم کرنے کو مسترد کیے جانے کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے- سیرگی لافروف نے نیکارگوا کے دارالحکومت ماناگوا میں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں تنازعہ خیر شگونی کی علامت نہیں- قابل افسوس امر ہے کہ اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادکاری روکنے کے حوالے سے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے وہ ناکافی ہیں- البتہ یہ صحیح رخ کی طرف ایک قدم ہے- خبر رساں ایجنسی ریانووستی نے روسی وزیر خارجہ کا بیان نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کے خاتمے کو مسترد کرنا باعث تشویش ہے جبکہ وہاں پر نسلی باڑ کی تعمیر بھی جاری ہے جس کو ختم کرنا بہت مشکل ہو گا- سیرگی لافروف نے صہیونی اقدامات کو ان فیصلوں کی خلاف ورزی قرار دیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس سلسلے میں کیے ہیں- انہوں نے اس حوالے سے بین الاقوامی چار رکنی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد پر بھی زور دیا جو روس، امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan