حیفا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ فلسطین کے شہر شہر حیفا میں بدھ کی شام فائرنگ کے ایک مجرمانہ واقعے میں دو نوجوان شہید ہو گئے، جس کے بعد رمضان المبارک کے پہلے دن کے ابتدائی تین گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل اسی شام النقب کے علاقے میں واقع قصبہ اللقیہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں قصبہ کسیفہ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان اسامہ ابو عبید جاں بحق ہوا۔
طبی عملے کے مطابق زخمی نوجوان کو بئر السبع کے سوروقا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی، تاہم بعد ازاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
اس واقعے سے تقریباً دو گھنٹے قبل الجلیل کے علاقے میں واقع قصبہ کابول میں قابض اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ قابض پولیس نے قصبے کے اندر تعاقب کے دوران اسے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، جس سے اس کی حالت نازک ہو گئی تھی جو بعد ازاں شہادت کا سبب بنی۔
