( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رام اللہ ۔ فلسطینی اموراسیران کے عہدیدار عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالتوں سےفلسطینی شہریوں کے خلاف دی جانے والی انتظامی قید کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال کے دوران صہیونی عدالتوں نے فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید کے850 نوٹس جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی قید اسرائیل کی فلسطینی اسیران کے خلاف ایک مستقل پالیسی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسے اجتماعی سزا قرار دے کراس پرپابندی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
عبدالناصر فروانہ نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کو انتظامی قید کی پالیسی پرعمل درآمد سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بعض انتظامی قیدی ایسے بھی ہیں جن پندرہ پندرہ سال صہیونی ریاست کی عدالتوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔