Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رواں سال کے تین ماہ میں اسرائیل نے غزہ کے 13 شہری شہید کیے

palestine_foundation_pakistan_gaza-victims-children1

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیےکام کرنے والی ایک تنظیم “المیزان” نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے رواں سال کی پہلی چوتھائی میں غزہ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران 13 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں کوزخمی اور گرفتار کیا گیا۔

المیزان کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق یکم جنوری 2010 ء سے اکتیس مارچ تک ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کے عرصے میں قابض فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے گیارہ بچوں اوردو خواتین سمیت 62 افراد زخمی ہوئے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے جہاں ایک طرف غزہ کی مکمل معاشی ناکہ بندی کرکے شہریوں کو ان کے بنیادی معاشی حقوق سے محروم کر دیا ہے، وہیں گذشتہ تین ماہ کے دوران فلسطینی ماہی گیروں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں ماہی گیری ہی ایک ایسا پیشہ ہے جس سے غزہ کے شہری کسی حد تک اپنی معاشی مشکلات حل کرنےکی کوشش کرتے ہیں، قابض فوج کی طرف سے ماہی گیروں کو خاص طور سے نشانہ بنایا جاتا رہا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو سمندر میں تین کلو میٹر سے آگے جانے پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ صہیونی فوج کے حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں بمباری کر کے تباہ کر دی گئیں، جس سے ماہی گیروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوج کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں کو تین ماہ میں 21 مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کی بڑی تعداد کو گرفتار کر کے انہیں 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں قائم تفتیشی مراکز میں منقتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین ماہ کی صہیونی کارروائیوں میں غزہ میں 14 مکانات کو نقصان پہنچا ، ان میں سے 3 مکمل طور پر تباہ جبکہ 11 کو جزوی نقصان پہنچا۔ قابض فوج کے مسلسل حملوں اور ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں غزہ کے زرعی اور صنعتی شعبے کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران کم از کم 45 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan