Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رمضان کے پہلے عشرے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 174 روزہ دار گرفتار

فلسطینی سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی حکام نے رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت یا رازداری کا خیال نہیں رکھا اور فلسطینی علاقوں میں گرفتاریوں میں اضافہ کیا ہے۔

پی سی ایچ آر نے رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک 12 دنوں کے دوران (174) فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی کی۔

محقق “ریاض الاشقر نے وضاحت کی کہ قابض افواج نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مغربی کنارے کے شہروں اس کے دیہاتوں اور قصبوں اور القدس  میں دراندازی تیز کردی۔چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔ شہریوں پر حملہ کیا، اور ان میں سے درجنوں نابالغ بچوں کو گرفتار کیا۔

الاشقرنے نشاندہی کی کہ رمضان کے دوران حراست میں لیے گئے افراد میں 19 نابالغ بچے تھے جن میں سب سے چھوٹا بچہ معتز رشید عواد بھی شامل ہے جس کی عمر 12 سال ہے۔ اسے  رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بدرس سے میں اسکول سے گھر لوٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

دریں اثنا قابض فوج نے نابلس کے گائوں قریوت سے بیمار بچے14 سالہ  شمس الدین امین عظیم کو یہ جانتے ہوئے گرفتار کیا کہ اسے کینسر ہے۔ اسے باندھ کر زمین پر پھینک دیا۔

قابض فوج نے متعدد نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان میں دو نوجوان، اسید حمائل اور نسیم شومان شامل ہیں۔ ان کا تعلق خیربہ ابو فلاح گاؤں سے ہے، جہاں وہ اسرائیلی اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔ انہیں مارا پیٹاگیا۔  ایک اور فلسطینی نور الدین صابر کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔ اس کےجسم میں 10 گولیاں لگیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan