Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

رمضان کی خوشبو اقصیٰ میں، پابندیوں کے باوجود پہلی تراویح کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مسجد اقصیٰ میں منگل کی شام ہزاروں نمازیوں کی آمد دیکھی گئی جنہوں نے رواں سال ماہ رمضان المبارک کی پہلی رات نماز عشاء اور تراویح ادا کی۔

مقدس شہر کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کی سخت سکیورٹی اور علاقے کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے اور نماز ادا کرنے میں کامیاب رہے۔

مسجد اقصیٰ اور پرانے شہر کے گرد و نواح میں قابض اسرائیلی افواج نے مسجد کے دروازوں پر کڑی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں جہاں داخلی راستوں پر شہریوں کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی گئی اور متعدد افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

نمازیوں کی جانب سے نماز تراویح کی ادائیگی کے دوران ہی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قابض اسرائیلی افواج نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دراندازی کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan