Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

رمضان کی آمد پر حماس کی عالمی اپیل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ماہ صیام کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے ایام اور راتوں کو ثبات و استقامت، پہرہ داری (رباط) اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے موسم کے طور پر منایا جائے اور اس ماہ کو غزہ کی پٹی، القدس اور مسجد اقصیٰ کے فلسطینیوں کی بھرپور حمایت و نصرت کے لیے وقف کیا جائے۔

حماس نے اپنے ایک پریس بیان میں زور دیا کہ اس مبارک مہینے کو غزہ کی پٹی میں صبر و استقامت کے پیکر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی، رحم دلی اور باہمی ہمدردی کے معانی کو راسخ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ ان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے اور قدس و اقصیٰ کے پاسبانوں کی نصرت کو یقینی بنایا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ماہ رمضان ایک بڑا ایمانی اسٹیشن ہے جو پوری امت مسلمہ کو یکجا کرتا ہے۔ یہ مہینہ تمام ممالک، حکومتوں اور تنظیموں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ ہر میدان میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ان کی تکالیف میں کمی، زخموں کی مالش اور ظالمانہ محاصرے کا خاتمہ کر کے ان کے پائے استقلال کو تقویت دی جا سکے۔

حماس نے مغربی کنارے، قدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں (سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین) کے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ماہ مبارک میں اپنی تمام تر توانائیاں مجتمع کریں اور مسجد اقصیٰ کی طرف رخت سفر باندھنے، وہاں پہرہ دینے اور اعتکاف کرنے کے سلسلے کو دوام بخشیں۔ رمضان کی مبارک ساعتوں کو عبادت کے ساتھ ساتھ قابض دشمن اور اس کے وحشی آبادکاروں کے خلاف مزاحمت اور قدس و اقصیٰ کی حفاظت کے لیے وقف کر دیا جائے۔

حماس نے دنیا بھر میں موجود فلسطینیوں اور حامیان فلسطین پر زور دیا کہ وہ اس مہینے کے دوران غزہ، مغربی کنارے اور قدس کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کی مستقل مہمات اور سرگرمیاں جاری رکھیں اور عالمی تحریکوں میں اپنی شرکت کو اس وقت تک فعال رکھیں جب تک غزہ کا محاصرہ ختم اور دشمن کی سفاکیت بند نہیں ہو جاتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan