Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

رمضان المبارک کا پہلا روزہ، فلسطین میں غموں تلے خوشیوں کا آغاز

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مفتيِ عام بیت المقدس و دیارِ فلسطین اور سپریم افتاء کونسل کے سربراہ محمد حسین نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ بدھ کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

مفتیِ عام نے ایک بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ میں رویت ہلال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں علمائے دین، سرکاری و عوامی شخصیات اور ماہرینِ فلکیات کی مشاورت کے بعد شرعی طور پر چاند کی رؤیت ثابت ہو گئی ہے۔ اس بنا پر بدھ 18 فروری سنہ 2026ء بمطابق 1447 ہجری رواں سال کے ماہِ رمضان کا پہلا دن ہوگا۔

مفتیِ عام نے دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت فلسطین اور بیرونِ ملک بسنے والے تمام فلسطینیوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کو خیر، رحمت اور مغفرت کا مہینہ بنائے، ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، ہمارے باہمت اسیروں کی رہائی کا سامان کرے اور ہمارے قبلہ اول و بیت المقدس کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

رواں برس رمضان المبارک ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ کی پٹی کے عوام بے گھری اور اپنوں کی جدائی جیسے بدترین انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب قابض اسرائیل کی فوج 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے محکمہ اوقاف کے عملے پر تضيیق کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض اسرائیل نے محکمے کے 25 ملازمین کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ 4 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاکہ مسجد کے انتظام و انصرام اور مذہبی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیلی حکام نے محکمہ اوقاف کو رمضان کی تیاریوں سے بھی روک دیا ہے، جس میں دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے چھتریاں لگانے اور عارضی طبی مراکز کے قیام جیسی لاجسٹک سہولیات شامل ہیں، تاکہ عبادت گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کی جا سکیں۔

اسی تناظر میں متعدد دیگر ممالک نے بھی رویت ہلال کے بعد بدھ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بعض ممالک نے جمعرات کو پہلا روزہ قرار دیا ہے۔

اردن کے مفتیِ عام احمد الحسنات نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔ یہ اعلان منگل کی شام عمان کی شاہ حسین بن طلال مسجد میں رویت ہلال کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مطابق وہاں بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بدھ 1447 ہجری کے رمضان المبارک کا پہلا دن مقرر کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan