Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رفیق حریری کے قتل میں امریکہ اور صیہونی حکومت ملوث ہیں : تئيری میسان مشہور فرانسیسی مصنف اور صحافی

palestine_foundation_pakistan_thierry-meyssan-a-french-journalist-and-author

فرانس کے ایک مشہور مصنف اور صحافی تئيری میسان نے کہا ہےکہ امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہیں۔ میسان نے اپنی جدید تحقیقات کے بعد کہا کہ رفیق حریری کو جرمن میزائل سے، صیہونی طیاروں کے ذریعے اور امریکی نگرانی میں قتل کیا گيا ہے۔ اس فرانسیسی صحافی نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے رفیق حریری پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ میسان نے کہا ہےکہ صرف جرمنی کے پاس اس طرح کی میزائیل ٹکنالوجی ہے اور اسی وجہ سے جرمن باشندے دتلف ملیس نے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کی صدارت قبول کی تھی۔یادرہے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے بارہا کہا ہےکہ رفیق حریری کو صیہونی حکومت کے ڈرون طیارون نے حملہ کرکے قتل کیا ہے اور رفیق حریری کے قتل میں صیہونی حکومت ملوث ہے۔ تئيری میسان نے اپنی تحقیقات میں کہا ہےکہ رفیق حریری کو جہاں قتل کیا گياتھا وہاں ایک طیارے کی پرواز کی آواز سنی گئي تھی اور تفتیش کاروں نے امریکہ اور صیہونی حکومت سے اس بارےمیں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ نے اس درخواست کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اس نے لبنان کی فضا میں ایواکس طیارے بھیجے تھے اور صیہونی حکومت نے بھی کہا ہےکہ اس دن اس کے طیاروں کے کیمرے خراب ہوچکےتھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan