مقبوضہ مغربی کنارے میں منگل کے روز مجاہدین کے ہاتھوں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے . اطلاعات کےمطابق بدھ کے روز مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں مجاھدین کی کارروائی میں کم از کم دو صہیونی زخمی ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق مسلح مزاحمت کاروں نے بدھ کی شام رام اللہ کے قریب”ریمو نیم “شاہراہ پر دو الگ الگ یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے کم ازکم دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے.
الخلیل میں منگل کی شام ہونے والی کارروائی کے بعد 24 گھنٹوں کے اندریہودی آبادکاروں پر فلسطینی مجاھدین کا یہ دوسرا حملہ ہے.
ادھر اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی ویب سائٹ پر جاری تازہ خبر میں میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر حملے شاہراہ “ریمونیم ” نمبر 60 کے قریب کیے گئے. حملے میں زخمی ایک شخص کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے.
دوسری جانب قابض فوج نے مجاہدین کی کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کرمزاحمت کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.