Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دیر بلح کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے بزدلی کا ثبوت دیا: القسام بریگیڈ

palestine_foundation_pakistan_deir-al-balah-camp-gaza-strip

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر بلح کیمپ میں حملہ کر کے اسرائیل نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، یہ حملہ پورے منصوبے کے بعد کیے گئے بریگیڈ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے ھنگامی فوجی بیان کے مطابق غزہ میں کشمکش کی کیفیت پیدا کرنے اور یہاں پر حملوں میں اضافے کی اسرائیلی کوششیں بڑھتی جا رہی ہیں، اسی طرح صہیونی دشمن نے غزہ کے اندر بھی اپنے شیطانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی پوری کوشش کی ہے۔ بریگیڈ نے زور دے کر کہا کہ اس علاقے کو نشانہ بنا کر صہیونی دشمن نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے یہ کارروائی پوری منصوبہ بندی کے بعد کی گئی ہے۔ یہ کارروائی بھی صہیونی امن عمل کے ضمن میں کی گئی جس کا مقصد’’شہید عزالدین القسام‘‘ کے رہنماؤں کو قتل کرنا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ القسام اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کے مجاہدین کے خلاف صہیونی جارحانہ کارروائیوں کے ضمن میں فلسطین کی اراضی کو بھی ہدف بنایا جا رہا ہے، ہم مختلف طریقوں سے اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ القسام نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں، اسرائیل کو فلسطینی مجاہدین کے خلاف احمقانہ کارروائیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan