لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کےحامی دھڑے نے لبنان کےخلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کو بے بنیاد اور بار بار کی تکرار قراردیا۔ محمد رعد نے لبنان کے سابق صدر امیل لحود سے ملاقات کے بعد کہا کہ صیہونی حکومت فلسطین میں اپنےجرائم سے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کےلئے لبنان کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کی حمایت کرنے پرامیل لحود کا شکریہ ادا کیا ۔