مصر میں حسنی مبارک کی رخصتی کے بعد اعلی حکام نے ایران کے دو بحری جہازوں کو نہر سوئز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔ مصر کے حالیہ فیصلے پر اسرائیلی حکام سیخ پا ہیں، صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ مصر کا حالیہ اقدام اشتعال انگیز ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا برطانوی خبررساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ کو بتایا کہ مصری حکام نے ایران کے دو بحری جہازوں کو نہر سوئز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مصری سرکاری ٹی وی اور نیوز ایجنسی نے ذرائع کا ذکر کیے بغیر اس خبر کو نشر کیا ہے۔ اس سے قبل فوجی ذرائع نے کہا تھا کہ مصری وزارت دفاع ایرانی جہازوں کے گزرنے کی اجازت پر غور کر رہی ہے۔