Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دنیا کو اسرائیل کے بارے میں احمدی نژاد کی حق گوئی گوارا نہیں: حسن نصراللہ

palestine_foundation_pakistan_seyyed-hassan-nasrallah-hezbollah-secretary-general23

لبنان میں اسرائیل مخالف شیعہ تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ تہران کا مشرق وسطیٰ میں پروگرام فلسطینی قوم اور عرب ممالک کی سوچ کے مطابق ہے. دنیا عرب ممالک کو ایران سے بلاجوازخوف زدہ کررہی ہے.
غیرملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی بیروت آمد پر ان کے استقبال کےلیے منعقدہ ایک جلسے سے اپنے ایک ریکارڈ پیغام میں کیا.
حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کا مشرق وسطیٰ منصوبہ خطے کے عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان کے حق میں ہے. ان کے بہ قول” خطے میں فساد اور بدامنی کے خاتمے کی ضمانت صرف ایران ہی فراہم کر سکتا ہے، کیونکہ اس کا مشرق وسطیٰ میں وہی پروگرام ہے جو خطے کی دیگر اقوام بالخصوص عربوں اور فلسطینیوں کا ہے”.شیخ حسن نصراللہ نے ایران کی اسلامی حکومت کوعالم اسلام کے لیے ایک نعمت قرار دیا. مسلمانوں کو مُخاطب کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ “اسلامی جمہوریہ ایران خُدا کی بہت بڑی نعمت اور موجودہ دور میں غنیمت ہے، اس سے ضائع ہونے سے بچائیں اور اس اسلامی ریاست سے استفادہ کریں”.
شیخ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دنیا اور مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک عربوں کو ایران سے خوف زدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ ایران عربوں کے لیے خوف نہیں بلکہ اطمینان کا باعث ہے. ایران عربوں اور فلسطینیوں کے لیے وہی کچھ چاہتا ہے جو وہ خود اپنے لیے پسند کرتےہیں.
حزب اللہ لیڈر کا کہنا تھا کہ دنیا کی جانب سے ایرانی صدر محموداحمدی نژاد کے خلاف جاری مہم ان کی حق گوئی کا ردعمل ہے. صدر نژاد جب اسرائیل کے زوال کی بات کرتے ہیں تو سچ کہتے ہیں لیکن دنیا کو سچ برداشت نہیں.
دوسری جانب بیروت میں ایرانی صدر نے اپنے لبنانی ہم منصب میشل سلیمان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ فلسطینی اور لبنانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے.ایرانی صدر نے اسرائیل کی طرف سے لبنانی حدود کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی اور لبنانی علاقوں پر تسلط ختم کردینا چاہیے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan