Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دنیا میں اسرائیل کی ساکھ گر رہی ہے، صہیونی سفارتکاروں کی تنبیہ

palestine_foundation_pakistan_protest-european-citizens-anti-zionist-israel

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی ممالک میں اسرائیلی سفارتکاروں نے اپنی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ 31 مئی کو غزہ آنے والے امدادی قافلے فلوٹیلا پر حملے کے بعد اسرائیلی ساکھ گرتی جا رہی ہے، دنیا کو بے تکے دلائل سے مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔
ریڈیو کے مطابق اسرائیلی سفارتکاروں نے اسرائیل کی تیزی سے بگڑتی ہوئی انتہائی خطرناک صورتحال سے خبردار کیا۔ سفیروں کے مطابق گولڈ اسٹون رپورٹ کے بعد بھی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے اور پھر فریڈم فلوٹیلا پر خونریزی نے مغربی اقوام کو اسرائیلی توجیہات کو سمجھنے سے قاصر کر دیا ہے۔
بیرون ممالک صہیونی نمائندوں نے ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے اس ضمن میں اسرائیلی حکومت کو جتنے بھی پیغامات ارسال کیے وہ حکومتی بے تکی توجیہات کے سامنے ناکام ہو گئے۔
اسرائیلی سفراء نے مغربی اقوام میں صہیونی ریاست کی ساکھ بحال کرنے کے لیے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے مذاکرات جاری رکھے جائیں تو حکومت کو لاحق خطرات کا بحران کافی حد تک ختم ہو جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan