Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دنیا بھر سے امدادی کشتیاں غزہ روانہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat2

دنیا بھر سے امدادی کشتیاں سامان اور امدادی ٹیمیں لیکر غزہ روانہ ہو گئیں۔اس عالمی امدادی مہم کا مقصد غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ توڑنا اور محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچانا ہے۔اسرائیلی دہشت گردی کا شکار اور طویل عرصہ سے محصور اہل غزہ کی پکار پر بین الاقوامی امدادی گروہ دنیا بھر سے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔تین کشتیاں ترکی سے سات سو پچاس امدادی کارکن اور سامان لے کر رواں دواں ہیں۔بحیرہ روم میں دیگر ممالک کی امدادی کشتیاں قافلہ میں شامل ہو رہی ہیں۔ بریک دا سیج اور وائیوا پیلسٹائن نامی مہمات کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا اور اہل غزہ تک بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچانا ہے۔یہ امدادی قافلہ جمعہ تک غزہ پہنچے گا۔عالمی سطح کی اس امدادی مہم کو ترک انسانی حقوق کی تنظیم نے اسپانسر کیا ہے۔امدادی قافلہ میں فریڈم فلوٹیلا نامی یورپین اتحاد بھی بھرپور حصہ لے رہا ہے۔آئرلینڈ سے فری غزہ موومنٹ امدادی سامان لے کر پہلے ہی سے روانہ ہو چکی ہے۔امدادی مہمات میں ملائشیا،کویت،الجزائر،یونان،برطانیہ اور آئرلینڈ سمیت کئی ممالک کی این جی اوز حصہ لے رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan