دمشق ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
شام کی خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی شب دارلحکومت دمشق کے جنوب میں بعض ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
رات گئے کی جانے والی جارحیت میں تین مقامی افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گولہ باری میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
شام کے فضائی دفاعی نظام نے اس کارروائی کا راستہ روکنے کی کوشش کی، تاہم کامیاب نہ ہو سکا۔
کارروائی میں دمشق کے اطراف علاقوں کے علاوہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں شامی ساحل ، حماہ کے دیہی علاقے اور شام کے وسطی علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔
المرصد کے مطابق اسرائیلی بم باری میں یقینی جانی نقصان کی معلومات ہیں۔ ایمبولینس کی گاڑیوں کو نشانہ بنائے گئے مقامات کی جانب تیزی سے جاتا ہوا دیکھا گیا۔