Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دشمن کے خلاف کسی بھی مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں: ابوعبیدہ

palestine_foundation_pakistan_al-qassam-brigades-the-military-wing-of-the-islamic-resistance-movement-hamas-palestine9

اسلامی تحریک مزاحمت . حماس. کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں میں گرنے والے راکٹوں کے بارے میں اپنے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے. القسام کا کہنا ہے کہ اردن کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی سے ان کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ان کی جنگ دشمن کے خلاف فلسطین کے اندر ہے باہر نہیں. جمعرات کے رو ز ایک پریس ریلیز میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ “ہم دشمن کے خلاف فلسطین کے اندر کسی بھی مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کریں گے. چاہے وہ کارروائی فلسطین کے اندر کسی بھی علاقے میں کی جائے لیکن بیرون ملک کسی بھی کارروائی کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے. القسام بریگیڈ کسی عرب ملک کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا. ترجمان کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ پر اسرائیل کی طرف” ام رشراش ایلا ت” کالونی میں راکٹ حملوں کا الزام بے بنیاد ہے. اگر یہ حملے حماس کے عسکری ونگ نے کیے ہوتے تو ہم اس کا برملا اعتراف کر لیتےہیں. ہم جو کارروائی کرتے ہیں اسے خفیہ نہیں رکھتے بلکہ اعلانیہ کرتے ہیں. اسرائیل کی طرح بزدلانہ انداز میں چھپ کر کارروائی نہیں کرتے. القسام بریگیڈ کےترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ سے راکٹ حملوں اور اس میں حماس کو موردالزام ٹھہرانے کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل غزہ پر ایک مرتبہ پھر جارحیت کا مرتکب ہونا چاہتا ہے. ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی کوشش کی تو اس کا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا.فلسطینی مجاہدین اسرائیلی جارحیت کا ہر جگہ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اسرائیل دھمکیوں کی سیاست سے باز آ جائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan