Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

دشمن معلومات اکٹھا کر رہا، غزہ میں شہریوں کے لیے انتباہ

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ کے مزاحمتی سیکٹر کی سکیورٹی نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دشمن عناصر سوشل میڈیا پر چلنے والے عوامی رائے کے سروے کے ذریعے حساس معلومات جمع کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششیں کر رہے ہیں۔

مزاحمتی سکیورٹی نے مرکزاطلاعات فلسطین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بعض اوقات یہ سروے عام یا قومی عنوانات کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، لیکن اصل مقصد عوام کی رائے جانچنا اور داخلی محاذ کی عمومی صورتحال کا جائزہ لینا ہوتا ہے، نیز فعال کارکنوں اور حمایتیوں کے بارے میں سکیورٹی سے متعلق معلومات حاصل کرنا بھی ان کا مقصد ہے۔

بیان میں سختی سے خبردار کیا گیا کہ کسی بھی نامعلوم یا غیر مستند سروے میں شرکت یا ووٹ ڈالنا نقصان دہ ہے، اور عوامی شعور ہی وہ مضبوط قلعہ ہے جو داخلی محاذ کو دشمن کی دخل اندازی سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزاحمتی سکیورٹی نے زور دیا کہ مشکوک سروے کو نظر انداز کیا جائے، اسے شیئر نہ کیا جائے، اور ذاتی معلومات یا میدان میں موجود صورتحال سے متعلق کوئی تفصیلات نہ فراہم کی جائیں۔

عوام سے یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی مشکوک سروے کو فوری طور پر رپورٹ کریں اور معلومات حاصل کرنے کے لیے صرف رسمی اور معتبر ذرائع پر انحصار کریں۔

بیان کے آخر میں ایک سخت وارننگ شامل تھی: “ان ہدایات پر عمل نہ کرنے سے دشمن کو مفت میں وہ سب کچھ مل جائے گا جس کی وہ تلاش میں ہے اور داخلی محاذ کمزور ہو جائے گا”۔

دوسری جانب، قابض اسرائیل 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ میں امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ اجتماعی قتل عام کر رہا ہے، جس میں قتل، قحط، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریاں شامل ہیں، جبکہ عالمی اپیلوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 239 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، نیز 11 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو کر قحط کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث خاص طور پر بچوں کی موت ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan